Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / معین علی انگلینڈ کے نئے کپتان

معین علی انگلینڈ کے نئے کپتان

پرتھ۔8 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کے معروف آل راونڈرمعین علی پہلی مرتبہ انگلش ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پرتھ میں کل شروع ہو نے والے2روزہ وارم اپ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔یہ میچ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلا جائے گا جس کے دوران انگلش ٹیم کے دیگر سینیئر کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ وہ تیسرے ایشز ٹسٹ کیلئے تازہ دم ہو سکیں۔معین علی فٹ نہ ہو نے کی وجہ سے اس دورے کے ابتدائی 2 وارم اپ میچوں میں شرکت سے محروم رہے تھے۔بولنگ کیلئے استعمال ہو نے والی انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے معین علی اب تک اس سیریز میں صرف 2 وکٹیں حاصل کر پائے ہیںجبکہ ان کے حریف آسٹریلیائی اسپنر ناتھن لیون11وکٹیں لے چکے ہیں۔اس میچ میں انگلش ٹسٹ اسکواڈکے وہ 4کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جو ابتدائی2 ٹسٹ میچوں کا حصہ نہیں بن سکے۔ ان میں گیری بیلنس، بین فوکس اور میسن کرین شامل ہیں جبکہ باقی ٹیم انگلینڈ کے لائنز اسکواڈ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں فاسٹ بولر مارک ووڈ نمایاں ہیں جو ٹسٹ اسکواڈ کے رکن بھی بن سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT