Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / معین علی کا آل راؤنڈ مظاہرہ‘افریقہ کے خلاف انگلینڈ فاتح

معین علی کا آل راؤنڈ مظاہرہ‘افریقہ کے خلاف انگلینڈ فاتح

لیڈس۔25مئی(سیاست ڈاٹ کام)انگلش کپتان ایان مورگن (107) اور معین علی (ناٹ آؤٹ 77 رن) کی بہترین کارکردگی کی بدولت چیمپئنس ٹرافی کی میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلے ونڈے میں72 رنوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلس میں آئندہ ماہ شروع ہونے والی چیمپئنس ٹرافی سے پہلے میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقی ٹیم کے لئے یہ اہم پریکٹس سیریز ہے ۔  مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس پر بھاری پڑگیا۔ انگلینڈ کے کپتان مورگن نے93  گیندیں کھیل کر سات چوکے اور پانچ چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں ونڈے کی  اپنی گیارہویں سنچری بنائی ہے ۔ علاوہ ازیں الیکس ہیلس(61)  اور ساتویں نمبر پر  معین (ناٹ آؤٹ 77 رن ) کی بدولت مقررہ 50 اووروں میں چھ وکٹ کے نقصان پر 339  رنوں کا ایک بڑا اسکور بنادیا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 45 اووروں میں محض 267 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور آندیلے فیلوکوایو نے دو دو وکٹ لئے ۔مہمان ٹیم کے اوپنر ہاشم آملہ نے 73 رن اور فاف ڈو پلیسی نے67  رن بنائے ، کپتان اے بی ڈیویلیرس نے45 رن بنائے ۔ لیکن مڈل آرڈر پوری طرح ناکام رہا۔ شاندار آل راؤنڈر مظاہرہ پر معین علی کو مین آف دی میچ دیا گیا کیونکہ انہوں نے اہم موقع پر حریف کپتان ڈی ویلرس کی وکٹ حاصل کی جو انگلش ٹیم کے لئے خطرہ بننا شروع کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT