Tuesday , November 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / معین علی کیخلاف آسٹریلین کھلاڑی کا ’اُسامہ‘ ریمارک ، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے تحقیقات

معین علی کیخلاف آسٹریلین کھلاڑی کا ’اُسامہ‘ ریمارک ، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے تحقیقات

ملبورن ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) معین علی جو ایک مسلم کھلاڑی ہیں، 2015ء میں ایک کھیل کے دوران جبکہ وہ اپنا پہلا میچ ایشیس میں آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہے تھے تو ایک آسٹریلین کھلاڑی نے ان پر نسلی فقرہ کستے ہوئے ان کی ’’اُسامہ‘‘ سے مخاطب کیا تھا۔ اس بات کا تذکرہ انہوں نے اپنی شائع ہونے والی سوانح عمری میں کیا ہے۔ معین علی نے تحریر کیا ہے کہ ایشیس کا ان کا اپنا پہلا ٹسٹ تھا جو بہت ہی شاندار رہا لیکن ایک بدبختانہ واقعہ ہے۔ اگر ایک کھلاڑی نے فیلڈ پر آکر ان سے کہا کہ ’’یہ لے لو اُسامہ‘‘ پہلے تو میں سمجھا نہیں لیکن بعد میں مجھے اس کے ریمارک پر سخت غصہ آیا۔ انہوں نے یہ بات فوراً انگلینڈ کوچ ٹریوربے یس سے کہہ ڈالا اور وہ ضرور ڈارن لیہہ مین سے ذکر کئے ہوں گے جو آسٹریلیا کوچ تھے۔

TOPPOPULARRECENT