Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / معین علی کی شاندار بولنگ‘ انگلینڈ کا مستحکم موقف

معین علی کی شاندار بولنگ‘ انگلینڈ کا مستحکم موقف

ڈربن ۔28 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈین الیگر کی جدوجہد سے بھری سنچری کے باوجود یہاں کھیلے جا رہے پہلے ٹسٹ میں مہمان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 89 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔انگلینڈ کو ایک اہم سبقت دالوانے میں اسپنر معین علی کے علاوہ فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے کلیدی رول ادا کیا ہے جیساکہ براڈ نے 15 اوورس میں 25رنز جبکہ معین علی25 اوورس میں 69 رنز کے عوض فی کس چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے جبکہ ایک اور فاسٹ بولر اسٹوین فن نے 49 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ اوپنر الیگر نے جدوجہد سے بھری سنچری میں 246 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 118 رنز اسکور کئے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ جنوبی افریقہ کے لئے دوسرا اعظم ترین اسکور  اے بی ڈیلیورس نے بنایا جنہوں نے 79 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز اسکور کئے ۔ ہاشم آملہ کے ناقص مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور وہ 24 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے صرف سات رنز بناپائے ہیں ۔ تا دم تحریر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 98/2  کے اسکور کے ذریعہ مجموعی طورپر 187 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے لئے اسٹین کا زخمی پھر مسئلہ بن چکا ہے

TOPPOPULARRECENT