Monday , June 18 2018
Home / دنیا / مغربی انڈونیشیا 6.4 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا، سونامی کا کوئی انتباہ نہیں

مغربی انڈونیشیا 6.4 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا، سونامی کا کوئی انتباہ نہیں

جکارتہ۔ 3 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور 6.4 شدت کے زلزلہ سے جو زیرسمندر آیا تھا، مغربی انڈونیشیاء سے آج ٹکرا گیا۔ امریکی محکمہ ارضاتی سروے کے بموجب سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ مبدا 37 کیلو میٹر (23 میل) کی گہرائی میں تھا اور پلاؤ سائبیرت کے قریب مقامی وقت کے مطابق 5.35 بج

جکارتہ۔ 3 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور 6.4 شدت کے زلزلہ سے جو زیرسمندر آیا تھا، مغربی انڈونیشیاء سے آج ٹکرا گیا۔ امریکی محکمہ ارضاتی سروے کے بموجب سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ مبدا 37 کیلو میٹر (23 میل) کی گہرائی میں تھا اور پلاؤ سائبیرت کے قریب مقامی وقت کے مطابق 5.35 بجے شام محسوس کیا گیا۔ یہ علاقہ منٹا وائی جزائر کا ایک حصہ ہے اور وسیع جزیرہ سماٹرا کے مغربی ساحل کے قریب ہے، انڈونیشیاء کے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے بموجب ارضیاتی طبعیات اور ماحولیات محکمہ کے مطابق سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ زلزلہ کے جھٹکا صوبہ مغربی سماٹرا کے کئی علاقوں میں محسوس کیا گیا جن میں صوبائی دارالحکومت پاڈانگ بھی شامل ہیں ۔ تاہم نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ’’آتشزی حلقہ‘‘ میں واقع ہے جہاں ارزیاتی پرتیں ایک دوسرے سے ٹکراتی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر زلزلے اور آتش فشانی کی سرگرمیاں واقع ہوتی رہتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT