Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / مغربی اور شمالی سرحدوں پر بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی ضروری :فوج

مغربی اور شمالی سرحدوں پر بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی ضروری :فوج

نئی دہلی ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوہستانی سلسلے میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر بکتربند گاڑیاں جیسے جنگی دبابے جن کی صلاحیت اور قابلیت مغربی اور شمالی سرحد پر مسلمہ ہے تعینات کی جانی چاہئے ۔ سربراہ فوج جنرل ویپن راوت نے آج کہاکہ آئندہ کی جنگی حکمت عملی نوعیت کے اعتبار سے اعلیٰ سطحی ہوگی اور فوج کو اس سے نمٹنے کے لئے صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا ۔ وہ ہندوستان 2017 ء میں آئندہ کی بکتر بند گاڑیاں کے موضوع پر ایک سمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ ریگستان تہار کے چند علاقہ انتہائی خشک ہورہے ہیں ۔ نہروں کی تعمیر کے ذریعہ بنجر زمین کو سرسبز بنایا جاسکتا اور آبادی گنجان کی جاسکتی ہے ۔ یہی چیلنجس ہماری فوج کو درپیش ہیں ۔ نہروں کے نظام میں ترقی کے ذریعہ ہمیں پُلوں کی ضرورت ہوگی اور جس انداز میں بکتر بند لڑاکا گاڑیاں ان پر سفر کرتی ہیں اُنھیں پیش نظر رکھنا ہوگا ۔ اسی لئے میں کہتا ہوں کہ میدان جنگ اب پیچیدہ ہوگیا ہے ۔ پہاڑی سلسلہ ان پیچیدگیوں میں مزید اضافہ کررہاہے ۔ آئندہ جو کچھ بھی ہو بکتر بند گاڑیاں جن میں مغربی اور شمالی سرحدوں پر کارروائی کرنے کی صلاحیت ہو ضروری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT