Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / مغربی ایشیا کی ابتر صورتحال پر ہندوستان کا اظہار تشویش

مغربی ایشیا کی ابتر صورتحال پر ہندوستان کا اظہار تشویش

نئی دہلی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج مغربی ایشیا میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال پر تشویش ظاہر کی ، تاہم کہا کہ ان چیلنجس کے باوجود ہندوستان کی تجارت اور توانائی کے شعبہ میں کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔ راجیہ سبھا میں مملکتی وزیر اُمور خارجہ وی کے سنگھ نے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت مغربی ایشیا میں تمام قائدین سے ربط برقرار رکھ

نئی دہلی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج مغربی ایشیا میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال پر تشویش ظاہر کی ، تاہم کہا کہ ان چیلنجس کے باوجود ہندوستان کی تجارت اور توانائی کے شعبہ میں کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔ راجیہ سبھا میں مملکتی وزیر اُمور خارجہ وی کے سنگھ نے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت مغربی ایشیا میں تمام قائدین سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہے اور یہاں ابتر سکیورٹی صورتحال پر اسے تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان حالات پر نظر رکھے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی ایشیا خطے میں ہندوستان کے مفادات بالخصوص تجارتی اور سرمایہ کاری شعبہ میں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاحال ان شعبوں پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT