Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال : آج پنچایت انتخابات کی رائے دہی

مغربی بنگال : آج پنچایت انتخابات کی رائے دہی

کولکاتہ 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں انتہائی سخت سکیوریٹی میں کل پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں جو اپنے انعقاد سے قبل قانونی کشاکش کا بھی شکار ہوئے تھے ۔ ریاست میں آئندہ سال کے لوک سبھا انتخابات سے قبل یہ پنچایت انتخابات آخری بڑے انتخابات ہونگے ۔ سیاسی جماعتیں 2019 کے انتخابات سے قبل اس رائے دہی کو وارم اپ میچ قرار دے رہی ہیں۔ ریاست میں رائے دہی کا آغاز صبح 7 بجے ہوگا اور شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 17 مئی کو ہوگا۔ ایک مرحلہ میں ہونے والے پنچایت انتخابات سے قبل شدت سے انتخابی مہم چلائی گئی تھی ۔ برسر اقتدار ترنمول کانگریس کی بی جے پی کے علاوہ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ شدید لفظی تکرار بھی ہوئی جبکہ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے مرحلہ میں تشدد کے بھی واقعات پیش آئے تھے ۔ اپوزیشن نے برسر اقتدار ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا تھا کہ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے دوران مخالفین کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے تشدد کا سہارا لیا گیا تھا ۔ ترنمول کانگریس نے ان الزامات کی تردید کی اور اس کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس عوامی تائید نہیں ہے اور اسی لئے وہ انتخابات کا سامنا کرنا سے بچنا چاہتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT