Saturday , May 26 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال اسمبلی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد : اپوزیشن

مغربی بنگال اسمبلی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد : اپوزیشن

کولکاتہ 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں اپوزیشن کانگریس اور سی پی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی ۔ ان کا الزام ہے کہ اسپیکر موصوف برسر اقتدار ترنمول کانگریس کی طرفداری میں کام کر رہے ہیں۔ اپوزْشن قائدین نے یہ بات بتائی ۔ دونوں جماعتوں نے ممتابنرجی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو اظہار خیال کرنے کا موقع نہیں دے رہی ہیں اور وہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا مکتوب پیش کرینگے ۔ قائد اپوزیشن و کانگریس رکن اسمبلی عبدالمنان نے کہا کہ وقفہ وقفہ سے اپوزیشن کو یا تو اظہار خیال سے روک دیا گیا یا پھر انہیں کوئی اہم مسائل اٹھانے کا موقع نہیں دیا گیا ۔ اسپیکر کو غیر جانبدار اندز میں کام کرنا چاہئے اور انہیں برسر اقتدار جماعت کی طرفداری سے گریز کرنا چاہئے ۔ اپوزیشن سرمائی سشن میں یہ تحریک پیش کرسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT