Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مغربی بنگال اسمبلی نتائج سے بائیں بازو جماعتوں کو دھکہ

مغربی بنگال اسمبلی نتائج سے بائیں بازو جماعتوں کو دھکہ

کانگریس سے مفاہمت ناکام ، سی پی آئی قائد سدھاکر ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : سی پی آئی نے آج مغربی بنگال اسمبلی انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کو بائیں بازو جماعتوں اور ریاست کے لیے دکھ قرار دیا اور کہا مغربی بنگال میں کانگریس کے ساتھ بائیں بازو جماعتوں کی مفاہمت کارگر ثابت نہیں ہوئی ۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو جماعتوں نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ صرف 35 تا 36 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب کہ وہ سمجھتے ہیں ووٹ منتقل نہیں ہوئے ۔ انہوں نے اسمبلی انتخابی نتائج کو منفی نتائج سے تعبیر کرتے ہوئے کہا یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں غلط حکمرانی رشوت ستانی اور ممتا بنرجی کی ظلم و زیادتی کے باوجود عوام نے بائیں بازو کے کانگریس کے ساتھ مشترکہ لڑائی کا ساتھ نہیں دیا اور تبدیلی کے لیے ووٹ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو جماعتوں اور کانگریس کے درمیان موجودہ حکومت کے خلاف جو ہم آہنگی کی ضرورت تھی وہ شاید محدود ہم آہنگی بھی ثابت ہوئی ۔ صرف ممتا بنرجی کو شکست دینے تک محدود رہ گئی جب کہ ممتا بنرجی ریاست میں بھاری اکثریت سے منتخب ہو کر دوبارہ اقتدار پر واپس آگئیں ۔ کمیونسٹ قائد سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ہم نے کوشش کی تاہم وہ کارگر ثابت نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ اگر ان سے سوال کیا جائے کہ وہ ( سدھاکر ریڈی ) ایسا سمجھتے ہیں کہ کانگریس کے ساتھ انتخابی مفاہمت ایک غلطی تھی تب وہ کہیں گے وہ ایسا نہیں سمجھتے میں اس مفاہمت پر فوری طور پر کوئی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا ۔ انہوں نے کہا ہم کو اس بات پر تبادلہ خیال کرنا ہے ۔ آیا ہم سے کیا غلط ہوا ہے ؟ میں یہ نہیں کہتا کہ یہ ایک سیاسی غلطی ہے ۔ انہوں نے کہا ہم کو اس بات پر غور کرنا ہے کانگریس کے ساتھ ہمارا اتحاد کیوں کارگر نہیں ہوا ہے ؟ ہم کو اس کا جائزہ لینا ہے ۔۔
خود روزگار اور چھوٹی صنعتوں پر لکچر
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( راست ) : محمد عبدالقدیر نائب صدر کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت کا ہفتہ واری پروگرام اتوار 22 مئی کو صبح 11 تا 2 بجے دن چاندنی فنکشن ہال اکبر ٹاور روڈ ملک پیٹ پر منعقد ہوگا ۔ جناب محمد صدیق طاہر اچار بنانے کا صحیح طریقہ بتائیں گے ۔ جناب محمد سلیم الدین ، فیس ماسک اور ہیر کیر بنانے کا طریقہ بتائیں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9393420909 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT