Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال اسمبلی کا جی ایس ٹی بل کیلئے خصوصی اجلاس

مغربی بنگال اسمبلی کا جی ایس ٹی بل کیلئے خصوصی اجلاس

کولکتہ ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس /26 اگست سے منعقد کیا جائے گی تاکہ جی ایس ٹی ترمیمی بل پر مباحث کئے جاسکیں اور مغربی بنگال کا نام بنگال رکھنے کی تجویز پر غور کیا جاسکے ۔ قبل ازیں ایک کل جماعتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسپیکر بمن بنرجی نے ریاستی کے ساتھ مرکز کے سوتیلی ماں جیسے سلوک کا الزام عائد کیا ۔
نرملا کا فوجیوں کے ساتھ راکھی تہوار
ایٹا نگر ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر تجارت نرملا سیتارامن آج فوجیوں کے ساتھ رکھشا بندھن کا تہوار منائیں گی ۔ اور چین کی سرحد سے متصل تاوان میں تعینات فوجیوں کو راکھی باندھے گی ۔ جوانوں کی عزت افزائی کیلئے نریندر مودی کے انوکھے اقدام پر نرملا سیتارامن نے ان کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT