Tuesday , June 26 2018
Home / ہندوستان / مغربی بنگال اسمبلی کا سیشن کانگریس ارکان کا بائیکاٹ

مغربی بنگال اسمبلی کا سیشن کانگریس ارکان کا بائیکاٹ

کولکاتا ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ایم ایل ایز نے مغربی بنگال اسمبلی کے سیشن کا آج بائیکاٹ کرتے ہوئے برسراقتدار ترنمول کانگریس ورکرز کی جانب سے کھڑگپور میں اپنے کونسلرز پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ارکان سیشن کے ابتدائی نصف کے دوران اجلاس کی کارروائی میں شرکت کی بجائے اسمبلی ہاؤس کی لابی میں بیٹھ گئے۔ انھوں نے کھڑگپور میں بالخصوص اُس علاقے کے بلدی ادارہ کے بورڈ کی تشکیل سے قبل کانگریس کونسلرز پر مبینہ مظالم کیلئے برسراقتدار پارٹی کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔ سی ایل پی لیڈر محمد سہراب نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی ممبرس کل غور وخوض کے بعد اسپیکر بمن بنرجی سے رجوع ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT