Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال انتخابات میں بی جے پی اچھا مظاہرہ کریگی : نقوی

مغربی بنگال انتخابات میں بی جے پی اچھا مظاہرہ کریگی : نقوی

کولکتہ 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مسٹر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ شردھا اسکام میں جو کوئی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے کیونکہ عوامی رقوم لوٹی گئی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ بی جے پی مغربی بنگال انتخابات میں اچھا مظاہرہ کریگی ۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شردھا اسکام میں عوام

کولکتہ 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مسٹر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ شردھا اسکام میں جو کوئی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے کیونکہ عوامی رقوم لوٹی گئی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ بی جے پی مغربی بنگال انتخابات میں اچھا مظاہرہ کریگی ۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شردھا اسکام میں عوامی رقومات لوٹی گئی ہیں اور جو کوئی اس اسکام میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ وہ بنگاؤں لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب کی مہم میں حصہ لینے روانہ ہو رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ اسمبلی میں بی جے پی کا ایک ہی رکن ہے لیکن آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کا مظاہرہ بہترین رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاست میں پارٹی کو انتخابات میں اکثریت حاصل ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT