Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال انتخابات : پہلے مرحلہ میں 84 فیصد

مغربی بنگال انتخابات : پہلے مرحلہ میں 84 فیصد

رائے دہی ، مراکز رائے دہی کی حفاظت کی ہدایت
کولکتہ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ مغربی بنگال میں 4 اپریل کو ماوسٹ زیراثر علاقہ جنگل محل کے اضلاع میں منعقد ہوا اور 84.22 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی قطعی رپورٹ کے بموجب 3 اضلاع کیلئے رائے دہی منعقد کی گئی تھی اور بحیثیت مجموعی اوسط رائے دہی 84.22 رہی۔ بردوان سے موصولہ اطلاع کے بموجب ترنمول کانگریس کارکنوں اور سی پی آئی ایم کارکنوں کے درمیان مراکز رائے دہی پر قبضہ کرنے کیلئے جھڑپ ہوگئی چنانچہ سی پی آئی ایم کے پولیٹ بیورو رکن سرجیا کانتا مشرا نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکسی اختیار کریں اور مراکز رائے دہی کی قلعوں کی طرح حفاظت کریں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بایاں بازو ۔ کانگریس اتحاد اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوںنے کارکنوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ ترنمول کانگریس کے حامی ان کی قیامگاہوں پر حملے کرسکتے ہیں جیسا کہ 5 سال قبل ہوا تھا۔ اس لئے اپنے مکانوں کی بھی حفاظت کریں۔ مشرا نے دعویٰ کیا کہ بائیں بازو کو 4 اپریل کو منعقدہ رائے دہی میں 18 نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT