Sunday , November 18 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال سخت حفاظتی انتظامات کے دوران رائے دہی

مغربی بنگال سخت حفاظتی انتظامات کے دوران رائے دہی

کولکتہ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اولوبیریا لوک سبھا حلقہ اور نوپاڑہ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات کے لیے رائے دہی کا آغاز سخت حفاظتی انتظامات کے دوران آج 7 بجے صبح ہوا۔ دونوں حلقوں میں پہلے دو گھنٹوں کے دوران علی الترتیب 15 اور 17.5 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ دونوں نشستوں پر برسر اقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان راست مقابلہ دیکھنے کا خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔ حالانکہ سی پی آئی ایم اپنی سابق مستحکم گڑھ نشستوں پر اپنا قبصہ برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔ ضمنی انتخابات کی رائے شماری یکم فبروری کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ سلطان احمد موجودہ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اولوبیریا لوک سبھا نشست اور کانگریس کے رکن اسمبلی برائے نوپاڑہ اسمبلی نشست مدھوسودن گھوش کے انتقال کی وجہ سے ان نشستوں کے ضمنی انتخابات ضروری ہوگئے تھے۔ ترنمول کانگریس برسر اقتدار ہے اور 2009ء سے اولوبیریا کی نشست پر اس کا قبضہ ہے۔ بی جے پی نے ضلع کمیٹی قائد انوپم ملک کو اس نشست سے امیدوار قرار دیا ہے۔ نوپاڑہ میں ترنمول کانگریس کے سنیل سنگھ سی پی آئی گرگی چٹرجی اور کانگریس کے گوتم بوس امید وار ہیں جن کا مقابلہ بی جے پی کے سندیپ بنرجی سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT