Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / مغربی بنگال سرمایہ کاری کی نئی منزل : ممتابنرجی

مغربی بنگال سرمایہ کاری کی نئی منزل : ممتابنرجی

کولکاتا ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال سرمایہ کاری کی اب نئی منزل بن چکا ہے، چیف منسٹر مغربی بنگال نے آج یہ بات کہی اور عالمی سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ مشغول کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے یہاں گلوبل بزنس سمٹ میں صنعتکاروں سے خطاب میں کہا کہ ریاست میں سیاسی استحکام ہے اور اگر آپ بنگال میں سرمایہ مشغول کرتے ہیں تو بنگال آپ کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گا۔ کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ چیف منسٹر نے ادعا کیا کہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں سرمایہ کاری کے امکانات معدوم ہوچلے ہیں اور بنگال اب سرمایہ کاری کیلئے نئی منزل بن چکا ہے۔ اس سمٹ میں کوئی بھی مرکزی وزیر نے شرکت نہیں کی۔ دریں اثناء مغربی بنگال کو آج سمٹ کی شروعات کے بعد ہی 17,000 کروڑ روپئے قدر کی سرمایہ کاری کے پراجکٹوں کی حامی وصول ہوئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے اس ریاست کیلئے چند سال میں 5,000 کروڑ روپئے مشغول کرنے کا عہد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT