مغربی بنگال سکریٹریٹ میں آتشزدگی کا واقعہ

کولکتہ ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ہمہ منزلہ نئی سکریٹریٹ عمارت میں آج مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے 20 فائر انجنوں کو طلب کرلیاگیا ۔ جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد وزیر فائر سرویس جاوید خاں نے بتایا کہ آتش فرو عملہ نے تقریبا 2 گھنٹوں کو جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ذرا

کولکتہ ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ہمہ منزلہ نئی سکریٹریٹ عمارت میں آج مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے 20 فائر انجنوں کو طلب کرلیاگیا ۔ جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد وزیر فائر سرویس جاوید خاں نے بتایا کہ آتش فرو عملہ نے تقریبا 2 گھنٹوں کو جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ عمارت کے ساتویں منزل میں آج صبح 10-30 بجے آگ بھڑکنے کی اطلاع پر تقریبا 20 فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کروائی جائے گی تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ وزیر پنچایت سبرتامکرجی جن کا آفس مذکورہ عمارت میں واقع ہے ۔ آتشزدگی میں ان کے چیمبر کو نقصان پہنچا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT