Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں آج آخری مرحلہ کے انتخابات

مغربی بنگال میں آج آخری مرحلہ کے انتخابات

کولکتہ ۔ 4 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اضلاع مشرقی مدنا پور اور کوچ بہار کے چپہ چپہ میں ہزارہا سیکوریٹی اہلکاروں کو متعین کردیا گیا ہے جبکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے چھٹویں اور آخری مرحلہ کی رائے دہی کل 2 اضلاع پر جملہ 25 حلوں میں منعقدہ ہوگی ۔ تقریباً 58 لاکھ ووٹرس 6,774پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے تا 6 بجے شام حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ آخری مرحلہ کے انتخابات میں 170 امیدوار بشمول 18 خواتین مقابلہ میں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سخت گیر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی فورس کی 361 کمپنیوں کو متعین کیا ہے جس کی اعانت ریاستی پولیس کے 12000 ملازمین کریں گے ۔جملہ رائے دہندگان میں 27.8 لاکھ خواتین اور تیسری صنف کے 68 ووٹرس ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT