Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں آج ضمنی انتخابات

مغربی بنگال میں آج ضمنی انتخابات

کولکتہ۔/12فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں بنگاوں لوک سبھا اور کرشنا گنج اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے وسیع تر انتظامات کئے ہیں تاکہ آزادانہ و منصفانہ اور پرامن طریقہ سے کل یہ انتخابات منعقد کئے جاسکیں۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سنیل گپتا نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کے سلسلہ م

کولکتہ۔/12فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں بنگاوں لوک سبھا اور کرشنا گنج اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے وسیع تر انتظامات کئے ہیں تاکہ آزادانہ و منصفانہ اور پرامن طریقہ سے کل یہ انتخابات منعقد کئے جاسکیں۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سنیل گپتا نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں مرکزی فورسیس اور ریاستی پولیس کی جمعیت کو متعین کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ضلع 24 پرگناس میں واقع بنگاوں لوک سبھا حلقہ میں 11امیدوار بشمول 2خواتین مقابلے میں ہیں جبکہ ضلع ناڈیہ میں واقع کرشنا گنج اسمبلی حلقہ میں 5 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ مسٹر سنیل گپتا نے بتایا کہ بنگاوں پارلیمانی حلقہ میں 15,65,447 ووٹرس اور کرشنا گنج اسمبلی حلقہ میں 2,44,985ووٹرس کل حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے جبکہ بنگاوں لوک سبھا حلقہ میں 1,863 مراکز رائے دہی اور کرشنا گنج اسمبلی حلقہ میں 288 مراکز رائے رائے دہی قائم کئے گئے ہیں اور انتخابی عملہ، رائے دہی کے سازوسامان کے ساتھ متعلقہ مراکز پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل پر ویڈیو کیمروں اور موبائیل یونٹس کے ذریعہ نگرانی رکھی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT