Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں آواز کی حد 90 ڈیسیبل برقرار

مغربی بنگال میں آواز کی حد 90 ڈیسیبل برقرار

کولکتہ۔ 12 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال آلودگی کنٹرول بورڈ پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر موجودہ امتناع پر عمل آوری کرتا رہے گا۔ ایسے پٹاخے استعمال نہیں کئے جاسکیں جن کی آواز 90 ڈیسیبل سے زیادہ ہو۔ مغربی بنگال، دہلی کی طرح پٹاخوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد نہیں کرے گی۔ بورڈ کے صدرنشین کلیان ردرا نے کہا کہ بورڈ، نفاذ قانون محکموں کے ساتھ ہم آہنگی سے غیرقانونی پٹاخوں کے بازار میں آنے سے روکتا رہے گا۔ ردرا نے کہا کہ ہماری ٹیمیں نگرانی جاری رکھیں گی۔

TOPPOPULARRECENT