Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں بند کی اجازت نہیں۔ چیف منسٹر

مغربی بنگال میں بند کی اجازت نہیں۔ چیف منسٹر

کولکتہ۔ /26اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی ٹریڈ یونینوں کو ایک سخت گیر پیام دیتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست میں 2 ستمبر کو کسی بند کی ہرگز اجازت نہیں دے گی جبکہ اس دن ملک گیر سطح پر ہڑتال منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین اپنا احتجاج کرنے کیلئے دہلی میں دھرنا دے سکتے ہیں لیکن مغربی بنگال میں کسی بھی احتجاج کو ناکام بنادیا جائے گا اور زبردستی بند کروانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
جھوٹی شان کیلئے لخت جگر کا خون
ہاتھرس،26اگست(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں ہاتھرس کے سکندراراؤ علاقے میں پولیس جھوٹی شان کے لئے جوان بیٹی کا قتل کرکے اس کی نعش کو دفنانے والے فرار گھروالوں کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے نعش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سونی کے گھروالوں نے اس کا قتل کرکے اس کی نعش  کو دفنا دیا تھا۔اس نے اس سے متعلق عمران کو بھی بتا دیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT