Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں بی جے پی کو پشیمانی ، امیدوار نے ٹکٹ واپس کردیا

مغربی بنگال میں بی جے پی کو پشیمانی ، امیدوار نے ٹکٹ واپس کردیا

کولکتہ ۔ 8 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ کو آج اُس وقت پشیمانی کاسامنا کرنا پڑا جب حکمراں ترنمول کانگریس کی سابق رکن اسمبلی منجو باسو نے ناؤ پارہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں مقابلہ کیلئے زعفرانی جماعت کے ٹکٹ کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے اس ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کی حیثیت سے کل شام منجو باسو کے نام کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم باسو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہنوز وہ ٹی ایم سی میں ہیں۔ باسو نے کہاکہ ’’میں ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کی ایک وفادار سپاہی ہوں۔ ہنوز میں ٹی ایم سی میں ہی ہوں اور ممتا بنرجی پر مجھے مکمل اعتماد ہے ‘‘۔ بی جے پی ذرائع نے کہا ہے کہ رکنیت حاصل کرنے کیلئے باسو نے پارٹی کے ٹول ۔ فری نمبر پر مسڈ کال دیا تھا۔ لیکن اس (بی جے پی ) میں ان کی شمولیت کااس پارٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیاگیا تھا ۔ لیکن ٹاؤ پورہ سے دو مرتبہ منتخب منجو باسو نے اس مسئلہ پر کوئی وضاحت نہیں کی اور کہاکہ بی جے پی کی پیشکش مسترد کرنا اُن کا شخصی فیصلہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT