Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں راہول کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا الزام

مغربی بنگال میں راہول کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا الزام

کولکتہ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر آدھیر چودھری نے آج برسر اقتدار ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے ریاست میں راہول گاندھی کے جلسوں کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ راہول گاندھی 25 مارچ کو یہاں آئیں۔ راہول بھی اس کیلئے تیار تھے ۔ ہم چاہتے تھے کہ نیتاجی انڈور اسٹیڈیم می

کولکتہ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر آدھیر چودھری نے آج برسر اقتدار ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے ریاست میں راہول گاندھی کے جلسوں کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ راہول گاندھی 25 مارچ کو یہاں آئیں۔ راہول بھی اس کیلئے تیار تھے ۔ ہم چاہتے تھے کہ نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں جلسہ کریں لیکن ہم سے کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم پہلے سے بک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارک سرکس میدان پر جلسہ کی اجازت طلب کی لیکن وہاں بھی اجازت دینے سے انکار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس سرکاری مقامات پر خود اپنے جلسے وغیرہ کرتے ہوئے سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت راہول کو یہاں آنے سے روکتی ہے تو یہ افسوس کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود ترنمول کانگریس سرکاری مشنری کا استعمال کر رہی ہے تو کانگریس کو یہ کہتے ہوئے جلسوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے کہ سرکاری مقامات پر انتخابی سرگرمیاں چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

TOPPOPULARRECENT