Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں سی پی ایم کا احتجاج

مغربی بنگال میں سی پی ایم کا احتجاج

نئی دہلی ۔15نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ وہ فرقہ پرستی عدم رواداری اور ترنمول کانگریس کی جانب سے مغربی بنگال میں ’’ جمہوریت پر حملوں‘‘ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی ۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے ترنمول کانگریس پر پارلیمنٹ میں بی جے پی کے ساتھ ’’ میچ فکسنگ‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھی سوریا کانتا مشرا کے بموجب مرکز میں بی جے پی اقتدار کے صرف 18ماہ گزرے ہیں جب کہ ترنمول کانگریس کے بنگال میں اقتدار کے ساڑھے چار سال گزرچکے ہیں جس کے دوران ناکام معاشی پالیسیوں کا ہم اچھی طرح مشاہدہ کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT