Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں شدید بارش ‘ سیلاب کے اندیشے

مغربی بنگال میں شدید بارش ‘ سیلاب کے اندیشے

کولکاتہ 20 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں گنگا کے قریبی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے ۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی وجہ سے شدید بارش ہوئی ہے اور محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ یہاں مزید بارش ہوسکتی ہے اور ساحلی علاقوں میں سیلاب کے اندیشوں کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی اوڈیشہ پر ہوا کے دباؤ میں کمی کی جو صورتحال بنی تھی وہ اب چاند بالی کی سمت پیشرفت کر گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT