Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں طلبہ کااحتجاج ہیڈ ماسٹر پر حملہ

مغربی بنگال میں طلبہ کااحتجاج ہیڈ ماسٹر پر حملہ

کولکتہ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں اساتذہ پر حملہ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں مرشد آباد میں سکینڈر ی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو طلبہ نے مڈ ڈے میلس ختم کرنے پر زدوکوب کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے بتایا کہ اسکول میںاساتذہ کی بے قاعدگیاں بھی احتجاج کی ایک وجہ تھی اور طلبہ نے برہم ہوکر اسکول کے باہر مظاہرہ بھی کیا ۔ ہیڈ ماسٹر نیت شیخ کو طلبہ نے اس وقت مبینہ طور پر حملہ کا نشانہ بنایا جب انہوں نے سمجھانے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد طلبہ تشدد پر اتر آئے اور کلاس رومس وٹیچرس رومس میں تباہی مچائی ۔ بعدازاں طلبہ نے ایک گھنٹہ تک سڑک پر ٹریفک روک دی ۔ مرشد آباد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی سدھاکر نے بتایا کہ آج صبح پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT