Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد پر بی جے پی کی تنقید

مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی نے آج مالڈا میں فرقہ پرستی بھڑکانے پر ترنمول کانگریس حکومت پر تنقید کی اور یہ الزام عائد کیا کہ ملزم میں تحفظ کے نام پر تشدد سے کام لے رہے ہیں ۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالڈا ( مغربی بنگال ) میں فرقہ پرستی کی آگ بھڑکائی گئی اور پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کردیا گیا اور معصوم افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ حملہ آوروں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے ۔ دائیں بازو کے ایک ہندو لیڈر کی جانب سے ایک فرقہ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے کہ تشدد کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور جو لوگ بے قابو ہو کر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس کے برخلاف حکومت نرم رویہ اختیار کیے ہوئے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT