Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں ’فش ایپ‘ کی لانچنگ

مغربی بنگال میں ’فش ایپ‘ کی لانچنگ

کولکاتہ، 13 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال حکومت 15 دسمبر سے یہاں شروع ہو رہے تین روزہ فش فیسٹول کے موقع پر فش ایپ لانچ کرے گی۔ اسٹیٹ فش ڈیولپمنٹ سیکشن (ایس ایف ڈی سی ) کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ فش ایپ کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے مچھلیوں کا آرڈر کر سکیں گے ۔ حکومت کا مقصد یہاں کی مچھلیوں کی مختلف اقسام کو پورے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی دستیاب کرانا ہے اور اسی لیے اس ایپ سے مچھلیاں کھانے کے شوق اور خریداروں کے لئے آسانی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں موبائل ایپ اب تک بہت مقبول ہے ، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب سرکاری سطح پر چیزیں صارفین کے گھروں میں براہ راست فراہم کرنے کے لئے فوڈ ایپ لانچ کی جا رہی ہے ۔ ایس ایف ڈی سی نے فش ایپ کے ذریعے فروخت کے لئے مچھلیوں کی 22 اقسام اور خشک مچھلیوں کی سات قسموں کے ساتھ ہی مچھلی کے اچار اور کچھ دیگر سامانوں کی فہرست تیار کی ہے ۔ آغاز میں یہ پروڈکٹس سالٹ لیک، لیک ٹاؤن، کیسٹوپور، بگئی ھاٹ اور کانکرگاچھي میں دستیاب ہوں گے ۔ مچھلیاں 250 گرام، 500 گرام اور ایک کلوگرام کے پیکٹ میں فروخت جائیں گے ۔

اڑیشہ میں سڑک حادثہ ، 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی
کونیہار(اڑیشہ)۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کونیہار میں پیش آئے ایک الم ناک حادثہ میں 4 افراد ہلاک اور 6 افراد اس وقت زخمی ہوگئے جب کہ ایک آٹو رکشا کو سامنے سے ایک ٹرک نے ٹکر دے دی۔ مذکورہ افراد اس آٹورکشہ میں سوار تھے۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر ضلعی ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT