Friday , August 17 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات سے قبل تشدد

مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات سے قبل تشدد

آزاد امیدوار کے حامی کا قتل ، ٹی ایم سی کے کارکن گرفتار
بھانگر (مغربی بنگال)۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں 14 مئی کو ہونے والے پنچایت انتخابات میں سے عین قبل ساؤتھ 24 پرگناس ڈسٹرکٹ میں ایک آزاد امیدوار کے حامی کی ہلاکت کے سلسلے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے سرگرم قائد عرب الاسلام کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ حفیظ الاسلام (25 سالہ) کو کل اس وقت ان کے سینے پر گولی لگی جب وہ دیگر حامیوں کے ساتھ کشی پور تا مچھی بھنگا جلوس میں حصہ لے رہے تھے۔ عرب الاسلام کی کل رات دیر گئے چیف منسٹر ممتا بنرجی کے حکم پر گرفتار کیا گیا جو ریاست کے محکمہ داخلہ کی بھی انچارج ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ عرب الاسلام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں یہاں آج دوپہر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT