Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں 100 خام بم دستیاب

مغربی بنگال میں 100 خام بم دستیاب

سوری( مغربی بنگال ) بیر بھوم ضلع میں ننور پولیس اسٹیشن کے تحت موضع بلیگوی میں تقریباً 100 خام بم دستیاب ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بم ایک مکان کے عقب میں واقع کھیت میں 2 پلاسٹک ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔ کل شب دستیاب ہونے کے بعد آج صبح ناکارہ بنادیا گیا۔ تاہم اس سلسلہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بہن کی عاشقی پر برہم بھائی کا حملہ
ممبئی۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نوجوان نے اپنی بہن کے ایک لڑکے کے ساتھ مبینہ تعلقات پر حالت برہم میں اس کا گلا کاٹ دیا کیونکہ اسے یہ رشتہ پسند نہیں تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سب اربن بورویل کی ساکن 18 سالہ لڑکی چہارشنبہ کے دن اپنے بھائی کے حملہ میں شدید زخمی ہوگئی ، ہاسپٹل میں علاج کے دوران کل شب فوت ہوگئی۔ جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد بھائی نے ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں خود سپردگی اختیار کرلی۔

TOPPOPULARRECENT