Monday , November 19 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں مداخلت سے سپریم کورٹ کا انکار

مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں مداخلت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات میں پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ انتخابی عمل میں وہ مداخلت کرنا نہیں چاہتا۔ تاہم عدالت عظمی نے تمام امیدواروں کو مناسب راحت کے لیے مغربی بنگال کے ریاستی الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے کا اختیار دیا۔ جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس اے ایم سپرے پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ’’ہم انتخابی عمل میں مداخلت نہیں کرتے لیکن ہم نے تمام امیدواروں کو ضروری راحت کے لیے آج ہی ریاستی الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے کی اجازت دی ہے۔‘‘ بی جے پی نے 6 اپریل کو عدالت عظمی سے کہا تھا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے کیوں کہ ترنمول کانگریس بڑے پیمانے پر انتخابی تشدد میں ملوث ہے اور اس کے امیدواروں کو پنچایت انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT