Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال : چوتھے مرحلہ کی انتخابی مہم ختم، کل پولنگ

مغربی بنگال : چوتھے مرحلہ کی انتخابی مہم ختم، کل پولنگ

کولکاتا ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤ کے چوتھے مرحلہ کیلئے انتخابی مہم آج شام اختتام کو پہنچی۔ اضلاع شمالی 24 پرگنا اور ہوڑہ میں پھیلی ہوئی 49 نشستوں کیلئے 345 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ دوشنبہ کو صبح 7 تا شام 6 بجے مقررہ پولنگ میں ہوجائے گا۔ جملہ 1.07 رائے دہندے تقریباً 12,500 انتخابی مراکز پر اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکیں گے۔ ریاستی وزیر فینانس امیت مترا اور جیل میں بند سابق وزیر مدن مترا اس مرحلہ میں چناؤ لڑنے والے نمایاں امیدواروں میں شامل ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مغربی بنگال میں کوئی بڑا امیدوار جیل سے انتخابات لڑرہا ہے۔ ٹی ایم سی سربراہ و چیف منسٹر ممتا بنرجی نے مترا کیلئے اُن کے حلقہ میں انتخابی مہم چلائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT