Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال : کٹر حریف اتحاد کیلئے تیار

مغربی بنگال : کٹر حریف اتحاد کیلئے تیار

مالدا ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی صدر بی جے پی دلپ گھوش نے آج کہا کہ ریاست میں عجیب و غریب صورتحال ابھر آئی ہے۔ ماضی کے کٹر حریف کانگریس اور سی پی آئی ایم اب انتخابی اتحاد کے امکانات تلاش کررہے ہیں۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ دو کٹر حریف اتحاد کی تجاویز ایک دوسرے کو روانہ کررہے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر قائد نے ریاست کی نظم و ضبط کی صورتحال کو ناقابل بیان حد تک ابتر قرار دیا اور کہا کہ سی پی آئی ایم کی 34 سالہ ناقص حکمرانی میں بھی صورتحال اتنی ابتر نہیں تھی۔ پارٹی کے خواتین شعبہ کی صدر روپا گنگولی نے ٹی ایم سی پر سب کو غلام بنالینے کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT