Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / مغربی بنگال کے فساد زدہ رانی گنج میں پولیس تعینات

مغربی بنگال کے فساد زدہ رانی گنج میں پولیس تعینات

رانی گنج 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے مغربی پردھامان ضلع کے علاقہ رانی گنج میں گزشتہ روز رام نومی جلوس کے موقع پر عوام کے دو گروپوں میں جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور دو پولیس افسران زخمی ہونے کے ایک دن بعد آج بھاری پولیس تعینات کردی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ ششانک شٹی نے کہاکہ اس علاقہ میں زائد پولیس فورسیس کی پٹرولنگ کے ساتھ امن بحال کردیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کل کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور سینئر آفیسرس زخمی ہوئے ہیں جو کل کے تشدد کے بعد اس علاقہ میں کیمپ کئے ہوئے تھے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT