Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال کے قطعی انتخابی مرحلہ کی مہم کا اختتام

مغربی بنگال کے قطعی انتخابی مرحلہ کی مہم کا اختتام

کولکتہ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چھٹے اور آخری مرحلہ کی رائے دہی کے لئے جو مغربی بنگال کی اسمبلی نشستوں کے لئے مشرقی مدناپور اور کوچ بہار کے اضلاع میں واقع ہیں، انتخابی مہم کا آج اختتام عمل میں آیا۔ اِس علاقہ سے 170 بشمول 18 خواتین انتخابی میدان میں ہیں جبکہ رائے دہندوں کی تعداد 58 لاکھ ہے۔ آزادی کے بعد یہ پہلی بار ہے جبکہ کوچ بہار کے ضلع کے سرحدی علاقوں کے رائے دہندے اپنے ووٹ استعمال کریں گے۔ آخرکار گزشتہ سال اِن علاقوں کو ہندوستانی سرزمین کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ اِن علاقوں میں رائے دہندوں کی تعداد 9776 ہے۔ 6776 مراکز رائے دہی قائم کئے گئے ہیں جہاں 7 بجے صبح سے 6 بجے شام تک رائے دہی ہوگی۔ مشرقی مدنا پور ضلع کا نندی گرام حلقہ مرکز توجہ بنا ہوا ہے جہاں مخالف حصول اراضی تحریک کی وجہ سے 34 سالہ بائیں محاذ کی حکومت اقتدار سے بیدخل ہوگئی تھی۔ ترنمول کانگریس جس نے مشرقی مدنا پور ضلع میں 2011 ء میں تمام 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، نندی گرام سے سویندو ا دھیکاری کو اپنے امیدوار مقرر کرچکی ہے جن کا مقابلہ کانگریس اور بائیں بازو کے اتحاد کے امیدوار عبدالکبیر سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT