Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ کی عدالتی تحویل

مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ کی عدالتی تحویل

کولکتہ ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا کو جنہیں سردھا چٹ فنڈ اسکام کے ضمن میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا، آج ایک عدالت کی جانب سے 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔ علی پور عدالت کے جج ہرادھن مکرجی نے درخواست ضمانت مسترد کردیا اور مترا کو 30 جنوری تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔ علاوہ ازیں 17 تا 29 جنوری

کولکتہ ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا کو جنہیں سردھا چٹ فنڈ اسکام کے ضمن میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا، آج ایک عدالت کی جانب سے 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔ علی پور عدالت کے جج ہرادھن مکرجی نے درخواست ضمانت مسترد کردیا اور مترا کو 30 جنوری تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔ علاوہ ازیں 17 تا 29 جنوری سی بی آئی کو مترا سے ان کے دفاعی وکیل کی موجودگی میں پوچھ گچھ کی اجازت دی گئی۔ دفاعی وکیل اشوک مکرجی نے کہا کہ مترا پہلے ہی 36 دن سے تحویل میں ہیں، چنانچہ ان کی مزید تحویل کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اگرچہ ایک طویل عرصہ سے زیرحراست ہے، اس کے باوجود سی بی آئی نے اس کے خلاف چارج شیٹ پیش نہیں کی ہے۔ سماعت کے آغاز کے موقع پر جج نے اس وقت اپنی برہمی کا اظہار کیا جب وکلائے صفائی نے وزیر ٹرانسپورٹ مترا کو حراست سے راحت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں چیخ پکار کی۔ سماعت کے دوران کمرہ عدالت مترا کے حامیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا، جنہوں نے ان (مترا) کی آمد اور واپسی کے موقع پر ’’وندے ماترم‘‘ کے نعرے لگائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT