Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات میں تشدد کے خلاف بائیں بازو کی ہڑتال کا اعلان

مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات میں تشدد کے خلاف بائیں بازو کی ہڑتال کا اعلان

کولکتہ ۔ /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے بایاں بازو محاذ کے صدرنشین بمن بوس نے آج برسراقتدار ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ آئندہ ماہ مقرر پنچایت انتخابات میں مقابلہ کرنے والے اپوزیشن کے امیدواروں کو دہشت زدہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی پارٹیاں امکان ہے کہ ایسی صورتحال جاری رہنے پر اس کے خلاف عام ہڑتال کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی الیکشن کمیشن برسراقتدار ترنمول کانگریس کی کٹ پتلی کے طور پر کام کررہا ہے ۔ بوس نے کہا کہ سی پی آئی ایم زیرقیادت بایاں بازو محاذ غیرمعینہ مدت کا دھرنا کل سے ریاستی الیکشن کمیشن کے دفتر کے روبرو دے گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کانگریس ہمارے امیدواروں کو دہشت زدہ کررہی ہے اور ان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنی نامزدگی واپس لینے ریاستی الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور برسراقتدار ترنمول کانگریس کی کٹ پتلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ /14 اور /15 اپریل کے سوائے باقی دنوں میں وہ غیر معینہ مدت کے احتجاجی مظاہرے کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT