Wednesday , August 15 2018
Home / سیاسیات / مغربی بنگال : 21 ڈسمبر کو اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب، ٹی ایم سی کیلئے آزمائش

مغربی بنگال : 21 ڈسمبر کو اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب، ٹی ایم سی کیلئے آزمائش

کولکاتا 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حلقہ اسمبلی سبنگ میں 21 ڈسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں برسر اقتدار جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی کے لئے سخت آزمائش کا سبب بن چکا ہے۔ ایک طرف جہاں ترنمول کانگریس رائے دہندوں کو لبھانے کے لئے تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے وہیں بی جے پی بھی جو اہم اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے اُبھرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے، پورے زور شور سے رائے دہندوں پر اثرانداز ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ مذکورہ حلقہ سے ٹی ایم سی نے سابق کانگریس لیڈر منسا بھونیا کی اہلیہ گیتا رانی بپونیا کو ٹکٹ دیا ہے وہیں بی جے پی نے انتا بھٹاچاریہ کو یہاں سے میدان میں اُتارا ہے۔ جبکہ کانگریس نے ایک مقامی لیڈر چرنجب بھومک کو اپنا امیدوار بنایا ہے وہیں بائیں بازو کی جانب سے ریتا منڈل اِن انتخابات میں مقابلہ کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT