Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / مغربی تونس میں زمینی سرنگ دھماکہ، دو فوجی ہلاک

مغربی تونس میں زمینی سرنگ دھماکہ، دو فوجی ہلاک

تونس ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی تونس میں جو الجیریا کی سرحد سے متصل ہے، ایک زمینی سرنگ دھماکہ سے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوج اس علاقہ میں 2012ء سے جہادیوں کا تعاقب کررہی ہے۔ ماونٹ مغیلا علاقہ میں چند فوجی جہادیوں کے حملہ سے زخمی ہوئے تھے۔ یہ زخمی فوجی بعدازاں اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ تونس میں 2011ء کے انقلاب سے جہادیوں کے تشدد میں شدت آ گئی ہے۔ کئی فوجی اور پولیس والے ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT