Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / مغربی ممالک اپنے جوہری ہتھیار تلف کریں : ایران

مغربی ممالک اپنے جوہری ہتھیار تلف کریں : ایران

تہران ۔ 3مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائیری نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر اس وقت تک بات نہیں ہو سکتی، جب تک مغربی ممالک بھی اپنے جوہری ہتھیار اور میزائل تلف کرنے کی بات نہ کریں۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا سے ہفتہ کو بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہران حکومت کے میزائل پروگرام پر امریکی تنقید کی وجہ، خطے میں متعدد محاذوں پر اس کی شکست ہے۔ ایرانی جنرل نے مزید کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا امریکی خواب کبھی بھی تعبیر نہیں پا سکے گا۔واضح رہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنے پیشرو صدر بارک اوباما کی جانب سے کئے گئے جوہری معاہدوں کو ختم کرنے کوشاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT