Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / مغربی ممالک پاکستان،ایران اورعالم اسلام میں انتشار پھیلا رہے ہیں: صدر اردغان

مغربی ممالک پاکستان،ایران اورعالم اسلام میں انتشار پھیلا رہے ہیں: صدر اردغان

استنبول۔5جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے عالم اسلام میں انتشار پھیلانے والے مغربی ممالک ہیں۔ انہوں نے فرانس روانہ ہونے سے قبل استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر بیان دیتے ہوئے پاکستان اور ایران کی صورتحال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے بارے میں ناپسندیدہ اور ایران کے مظاہروں کے بارے میں ترکی کے ردِ عمل کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل متعدد مغربی ممالک ایران اور پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور وہ کئی سالوں سے اس خطے میں اپنی ان کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عراق میں بھی ایسا ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے مظاہروں کے فوراً بعد دیے جانے والا جمہوری بیان مظاہروں کو روکنے میں بڑا معاون ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک عوام کو ایک دوسرے الجھانے اور تفرقہ پیدا کرتے رہے ہیں۔ اس علاقے میں یہ انتشار طویل عرصے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مغربی ممالک نے لیبیا، تیونس ، سوڈان، چاڈ میں بھی ایسا ہی کیا ہے۔ انتشار کا شکار بننے والے تمام کے تمام ممالک اسلامی ممالک ہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT