Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مغربی مورخین کی لکھی گئی تاریخ کو نہ پڑھنے طلبہ کو مشورہ

مغربی مورخین کی لکھی گئی تاریخ کو نہ پڑھنے طلبہ کو مشورہ

حیدرآباد 13 ستمبر (این ایس ایس) عثمانیہ یونیورسٹی کے سابق سنسکرت پروفیسر آچاریہ رگھومنار نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مغربی مورخین کی لکھی گئی تاریخ کا مطالعہ نہ کریں۔ آج یہاں ایک کتاب کی رسم اجراء تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ سچے ہندوستانی مورخین کی جانب سے لکھی گئی تاریخ نصابی کتابوں کو حاصل کیا جائے۔ سنسکرت اسکالر اور انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سرویس کے 1907 بیاچ کے سیول سرویس عہدیدار ویدویر آریہ کی تحریر کردہ کتاب ’’دی کرونولوجی آف انشینٹ انڈیا ۔ وکٹم آف کانکوکشنس اینڈ ڈسٹورشنس‘‘ کی اس تقریب میں رسم اجراء عمل میں آئی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وزیر دفاع کے سائنسی مشیر ڈاکٹر ستیش ریڈی نے وید ویر کی جانب سے کی گئی گہری اسٹڈی کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT