Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / مغربی کنارہ مہلک آتشزنی کے 2 ملزم گرفتار

مغربی کنارہ مہلک آتشزنی کے 2 ملزم گرفتار

نوآبادکاروں سے اسرائیلی پولیس کی تفتیش ، تفصیلات ہنوز نامعلوم
یروشلم۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج اپنے دھاوؤں میں جو مغربی کنارے کے فلسطینی قصبہ پر آتشیں بموں سے حملوں کے سلسلے میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان حملوں میں ایک 18 ماہ کا بچہ اور اس کے والد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مشتبہ افراد کو یہودی نوآبادی ’’وائیلڈ کیاٹ‘‘ کی چوکیوں سے جو مغربی کنارہ میں قائم ہیں ، گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ڈوما میں پیش آنے والے واقعات کی تفتیش کے سلسلے میں ہے۔ 31 جولائی کو اس فلسطینی دیہات میں آتشزنی کی گئی تھی۔ پولیس کے بموجب گرفتاریوں کی تعداد کا انکشاف نہیں کیا گیا تاہم کہا گیا کہ اسرائیل نے آتشیں بموں سے حملوں اور 30 جولائی کے یوم یروشلم فخریہ جلوس میں چاقو زنی واردات کے سلسلے میں تفتیش کیلئے گرفتاریاں کی ہیں۔ چاقو ْزنی کے حملے میں ایک سالہ لڑکی ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ کل آتشیں بموں کے حملے سے ایک 18 ماہ کا بچہ اور اس کے والد ہلاک کردیئے گئے ۔ کل دونوں کی اسرائیلی عہدیداروں نے آخری رسومات ادا کیں تاکہ نوآبادکاروں کے امکانی تشدد سے گریز کیا جاسکے۔ اس حملے میں بچہ اور اس کا باپ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے بموجب آج آتشزنی کے واقعہ کے سلسلے میں گرفتار افراد سے اسرائیلی پولیس نے تفتیش کی۔ تفصیلات کا انکشاف بعدازاں متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT