Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / مغربی کنارہ میں سخت کشیدگی ایک فلسطینی جاںبحق

مغربی کنارہ میں سخت کشیدگی ایک فلسطینی جاںبحق

ہبرون 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شہری ہلاک اور دوسرا جنوبی مغربی کنارہ میں زخمی ہوگیا جبکہ اسرائیلی فوج نے کارروائی کی اور دھماکو اشیاء کے عارضی ذخیرہ کا پتہ چلایا۔ فوجیوں نے ایک خاتون پر گولی چلائی کیوں کہ اُس نے فوجی پر خنجر چلانے کی کوشش کی تھی۔ دونوں واقعات ہبرون میں پیش آئے۔ جس کی وجہ سے یوم کیپور اور عیدالاضحیٰ سے قبل کشیدگی میں سخت اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ ہفتہ 3 دن مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں جھڑپیں ہونے کی وجہ سے پہلے ہی کشیدگی پھیلی ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT