Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / مغربی کنارہ میں فلسطینی اسکول کا انہدام

مغربی کنارہ میں فلسطینی اسکول کا انہدام

یروشلم ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی کنارہ میں فلسطینی اسکول کے انہدام کے دوران چہارشنبہ کو فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔ میڈیا رپورٹ کے بموجب خلت اثابہ کے پورٹیبل یونٹس میں جو فلسطینی بچوں کیلئے بطور اسکول چلائے جارہے تھے، کو Area C سائیٹ سے ہٹا دیا۔ اس دوران فلسطینیوں کی اسکول کے غیرمجاز انہدام پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ معصوم فلسطینی طلباء نے بہ آواز بلند ’’تعلیم ہمارا حق ہے‘‘ کے نعرے لگائے۔ اس منہدم شدہ اسکول میں 6 تا 10 سال کے 13 طلباء اور 4 اساتذہ تھے۔ “Area C” اسرائیلی حکام کے قبضہ میں ہے۔ واضح رہیکہ 2018ء کے پہلے نصف میں 197 عمارات کو اب تک منہدم کیا جاچکا ہے۔

قندوز میں طالبان کا حملہ
کابل ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) طالبان نے آج افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز پر حملہ کرتے ہوئے15 فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ مغربی صوبہ فرح میں کئے گئے حملے میں چار پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے ایک فوج سیکوریٹی چوکی کو جو ’’دشتِ آرچ‘‘ میں واقع تھی، قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کیلئے انہوں نے آرٹیلری شیلٹر کا استعمال کیا۔

TOPPOPULARRECENT