Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / مغربی گوداوری میں مرغوں کی لڑائی روکنے ہائیکورٹ کی ہدایت

مغربی گوداوری میں مرغوں کی لڑائی روکنے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد 4 جنوری ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ سنکرانتی تہوار کے دوران اس بات کو یقینی بنائے کہ کہیں مرغوں کی لڑائی کا اہتمام نہیں کیا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست کو قبول کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے آج درخواست کی سماعت کی اور ریاستی حکومت کی سرزنش کی ۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومت مغربی گوداوری ضلع میں مرغوں کی لڑائی روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے حالانکہ عدالت نے گذشتہ سال بھی اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کی تھی ۔ ریاستی حکومت نے اس طرح کی لڑائی کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر مشتمل ایک رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT