Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مغلپورہ میں ایک نوجوان کی خودکشی پر سنسنی

مغلپورہ میں ایک نوجوان کی خودکشی پر سنسنی

سسرالی رشتہ داروں پر ہراسانی کا الزام ‘ افراد خاندان کا احتجاج
حیدرآباد۔14 مارچ ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ مغلپورہ میں ایک شخص کی خودکشی کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ متوفی کے رشتہ داروں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا سے ملاقات کی اور ایک درخواست پیش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ میر ہاشم حسین رضوی جس کی عمر 26سال بتائی گئی ہے اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اپنے بھائی کی خودکشی پر شدید برہم میررضا ہاشم حسین رضوی نے الزام لگاتے ہوئے بھائی کے سسرالی رشتہ داروں بالخصوص بیوی کو موت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اپنی تحریری شکایت میں بتایا کہ ان کے بھائی میر ہاشم حسین رضوی کو ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ گیارہ ماہ قبل رضوی کی شادی افشاں النساء سے ہوئی تھی ‘ تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی سے ان کے بھائی پر دباؤ ڈالا جارہا تھا اور انہیں ذہنی تکالیف پہنچائی جارہی تھی ۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کو ہراساں بھی کیا جارہا تھا اور دھمکایا جارہا تھا۔ مسٹر رضوی نے الزام لگایا کہ نامعلوم پولیس ملازمین کی مدد حاصل کرتے ہوئے افشاں النساء اور ان کے ارکان خاندان و رشتہ دار انہیں پریشان کررہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر ان کے بھائی نے خودکشی کرلی‘ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT