Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ’’مغل اعظم ‘‘کو لندن میں انوکھا خراج عقیدت

’’مغل اعظم ‘‘کو لندن میں انوکھا خراج عقیدت

لندن ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی نامور ہستیاں لندن میں ہندوستانی سنیما کی لازوال مانی جانے والی فلم مغل اعظم اور اس کے ڈائرکٹر مرحوم کے آصف کو ایک انوکھا خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اداکارہ شبانہ اعظمی،شاعر اور رائٹر جاوید اختر اور ان کے بیٹے فرحان اختر پہلی بار برٹش اکیڈیمی آف فلم اینڈ ٹیلیویژن (BAFTA) کی جانب سے ترتیب دیئے گئے پرو گرام کے دوران اسٹیج پر موجود ہوں گے جس کا انعقاد 13 جولائی کو ہوگا۔ علاوہ ازیں ’’انڈین سنیما : آج او رکل‘‘ کے موضوع پر منعقد کئے جانے والے ورکشاپ میں ہندوستانی اداکار عرفان خان شرکت کریں گے جس کی میزبانی مرحوم کے آصف کی پوتری حیا آصف کریں گی۔ اس موقع پر حیا آصف نے کہا کہ مغل اعظم وہ فلم ہے جس کے بارے میں اب تک بہت کچھ لکھا جاچکا ہے اور کہا جاچکا ہے لیکن اس بار ہم مغل اعظم کی ایک اور خصوصیت پر روشنی ڈالنے یہاں جمع ہوئے ہیں اور وہ ہے فلم کی رائٹنگ یعنی مکالمے وغیرہ۔ اس موقع پر شبانہ اعظمی نے کہاکہ حیا آصف کی میزبانی میں بافٹا کی اس تقریب میں شرکت کرنے پرانہیں فخر ہے۔ مغل اعظم ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی وہ فلم ہے جس کا مقابلہ آج تک کوئی فلم نہیں کرسکی۔ جس زمانے میں فلم ریلیز ہوئی تھی (1961) اس وقت اس نے باکس آفس کلکشن کے تمام ریکارڈس توڑ دیئے تھے۔ فلم کی تیاری میں ایک کروڑ روپئے خرچ ہوئے تھے جو آج کے 150 تا 200 کروڑ روپئے کے مماثل ہے۔ فلم پہلے بلیک اینڈ وائیٹ میں ریلیز کی گئی تھی لیکن 2004ء میں اسے مکمل طور پر رنگین کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT