مغویہ خاتون کی 10 دن تک عصمت ریزی کا واقعہ

میرٹھ ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میرٹھ ضلع کے علاقہ بیگم پور میں ایک 22 سالہ خاتون کے اغواء کے بعد 10 دن تک محروس رکھتے ہوئے مسلسل عصمت ریزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ یہ واقعہ کل اس وقت منظر عام پر آیا جب متاثرہ خاتون نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس نے بتایا کہ علاقہ بیگم پور میں متاثرہ خاتون کا 4 جنوری کو کار میں سوار افراد نے اس وقت ا

میرٹھ ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میرٹھ ضلع کے علاقہ بیگم پور میں ایک 22 سالہ خاتون کے اغواء کے بعد 10 دن تک محروس رکھتے ہوئے مسلسل عصمت ریزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ یہ واقعہ کل اس وقت منظر عام پر آیا جب متاثرہ خاتون نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس نے بتایا کہ علاقہ بیگم پور میں متاثرہ خاتون کا 4 جنوری کو کار میں سوار افراد نے اس وقت اغواء کرلیا جب وہ مہیلا تھانہ کی سمت پیدل جارہی تھی اس تھانہ میں خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر لال کرتی وجئے سنگھ نے بتایا کہ اس خاتون نے ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا کہ ایک شخص احسن نے نامعلوم مقام پر اسے یرغمال بنایا تھا اور 10 دن تک مسلسل عصمت ریزی کرتا رہا بعد ازاں انہیں کل نبولی کے جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ متاثرہ خاتون کو طبی جانچ کے لیے ہاسپٹل روانہ کردیا گیا اور کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔۔

کشمیر میں پاکستانی عسکریت پسند گرفتار
سرینگر ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستان نواز تنظیم لشکر طیبہ کے ایک خطرناک عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سیکوریٹی فورسیس نے ایک پاکستانی عسکریت پسند ابو معاویہ کو علاقہ سوپورہ میں چورو گاؤں کے سرپنچ کی قیام گاہ سے کل شب گرفتار کرلیا گیا اور اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ یہ گرفتاری ، اضلاع سوپور اور شویباں میں گذشتہ دو یوم کے دوران انکاونٹرس میں 6 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد عمل میں آئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT