Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مغویہ کمسن لڑکا برآمد، ملزم گرفتار

مغویہ کمسن لڑکا برآمد، ملزم گرفتار

بچہ کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام، عوام کو اغوا کنندوں سے چوکس رہنے کا مشورہ
حیدرآباد۔/22ستمبر، (سیاست نیوز) اسکولس کو تعطیلات کے دوران طلبہ کے والدین کو مزید چوکسی سے کام لینا ہوگا۔ اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے دوران اسکول سے بھی زیادہ چوکسی برتنی پڑے گی چونکہ کھیل کے دوران حادثات سے بچنے کے علاوہ اجنبی افراد سے زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے۔ چونکہ ایسے ہی ایک واقعہ میں کمسن 4 سالہ لڑکا اغوا کرلیا گیا تھا۔ تاہم راجندر نگر پولیس نے بچہ کو بحفاظت برآمد کرلیا اور خاطی کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تاہم پولیس کو اطمینان بخش کارروائی ہر واقعات میں ممکن ہونا ضروری نہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر نگر پولیس نے 29سالہ سنکرا گنگیا کو گرفتار کرلیا جو بچہ کا اغوا کرنے کے بعد اسے ایک لاکھ روپئے کے عوض فروخت کرنے کی کوشش میں تھا۔گنتکل ضلع اننت پورکا ساکن اور وائی ایس آر ضلع ریاست آندھرا پردیش سے تعلق ہے یہ بچوں کا سارق دو ماہ قبل زندگی کی گذر بسر کیلئے حیدرآباد آیا تھا اور آیورویدک ادویات فروخت کرتا تھا ۔ سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر ٹھیلہ بنڈی میں یہ سارق آیورویدک ادویات فروخت کرتا تھا اور ناکافی آمدنی سے پریشان اسنے بچوں کو اغواء کر کے انہیں فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا اور اس کوشش میں تھا ۔ موقع کا منتظر گنگیا نے جو این ایم گوڑہ عطا پور میں رہتا تھا بستی میں کھیل میں مصروف چار سالہ ناگیش پر نظر جمایا اور چاکلیٹ کے بہانے اس کمسن کو طلب کرتے ہوئے اس کا اغوا کرلیا اور اسے اپنے آبائی مقام منتقل کردیا اور ابچے کو بیوی کے حوالے کرتے ہوئے ایک لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کی کوشش میں تھا۔ پولیس نے اطلاع کے ساتھ ہی چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس اغوا کار بچوں کے سارق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT